کیا آپ مانع حمل طریقوں ، حاملہ ہونے کے انتخاب یا جنسی صحت کے بارے میں معلومات تلاش کررہے ہیں ؟
ہم کون ہیں
ہم وکڻوریہ میں قائم ایک غیروابستہ فون لائین اور ویب سائیٹ ہیں۔ ہماری مفت خدمات رازدارانہ اور غیرجانبدار ہیں۔ ہم اس بات پر یقیین رکھتے ہیں کہ خواتین کو یہ حق حاصل ہے کہ وه انتخاب کریں کہ وه حمل کو جاری رکھنا چاہتی ہیں یا اسقاط حمل چاہتی ہیں۔ ہمارے تمام فونوں کا جواب خواتین دیتی ہیں۔ ہماری ترجمان سب خواتین ہیں۔ ہم آپ کے لیے خواتین ڈاکڻرکوہی تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اگر اس بارے میں درخواست کی جائیگی۔
:ہم مہیا کرتے ہیں
مانع حمل طریقوں، حاملہ ہونے کے انتخاب (بشمول اسقاط حمل) اور جنسی صحت کے بارے میں معلومات •
معلومات ان خدمات کے بارے میں جہاں آپ جا سکتے ہیں۔ •
ہم طبی، قانونی یا مالی مشوره یا کونسلنگ نہیں مہیاکرتے ہیں۔
ہم کیسے مدد کرسکتے ہیں
ہمارے فون کارکن آپ کی تولیدی اور جنسی صحت کے بارے میں بات کرسکتے ہیں، اور آپ کے لیے موزوں خدمات تلاش کرسکتے ہیں۔
: سوالات جو ہم سے عموماپوچھے جاتے ہیں ان میں درجہ ذیل شامل ہیں
میں اسقاط حمل کہاں سے کرواسکتی ہوں؟ •
میں ایک آئی یو ڈی کہاں سے حاصل کرسکتی ہوں؟ •
کیا میرے نزدیک جنسی صحت کا کوئی کلینک موجود ہے؟ •
ہمارے پاس جنسی اورتولیدی خدمات کی ایک آن لائین ڈیڻابیس ہے جسے آپ ہماری ویب سائیٹ کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔
ہماری مہارت
ہم وکڻوریہ بھر میں سینکڑوں خدمات کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں (بشمول جی پیز، کمیونڻی صحت کے مراکز، ہسپتال اور فارمیسیوں کے ) –ایسی خدمات پانے کے لیے جو بہترین طریقے سے آپ کی ضروریات پورا کرتی ہیں۔ جو معلومات ہم مہیا کرتے ہیں اس کی بنیادماہرین کی موجوده تحقیق پرمبنی تازه ترین شہادت ہوتی ہے۔
تلاش کرنا آسان ہے
ویب سائیٹ آپ کو اپنے وقت میں خدمات تلاش کرنےمیں دیتی ہے۔ آپ ایسی خدمات کی تلاش کرسکتے ہیں جیسا کہ مانع حمل اور اسقاط کرنیوالے، مرضی پر مبنی حمل کے انتخابات، کونسلرز اور فارمیسیاں۔
ہم سےرابطہ کریں:
1800 696 784
سوموار تا جمعہ 9 بجے صبح – شام 5 بجے (عام تعطیلات پر بند)
13 14 50 Interpreter
English translation
Are you looking for information about contraception, unplanned pregnancy options or sexual health?
Who we are
We are an independent phone line and website based in Victoria. Our service is confidential, free, non-judgemental and pro-choice. Our phone line is staffed by women. If you prefer, we can always try to link you with female health workers.
We provide:
- Information about contraception, pregnancy options (including abortion) and sexual health
- Information about services you can go to
We do not provide medical, legal or financial advice or counselling.
How we can help
Our phone workers can speak to you about your reproductive and sexual health needs, and find services that suit you.
Questions we are commonly asked include:
- Where can I get an abortion?
- Where can I get an IUD?
- Is there a sexual health clinic close to me?
We also have an online database of sexual and reproductive health services in Victoria that you can search via our website.
Our Expertise
We work in partnership with hundreds of services across Victoria (including GPs, community health centres, hospitals and pharmacies) – to find the services that best meet your needs. The information we provide is based on the most up-to-date evidence.
Searching is easy
The 1800 My Options website lets you search for services in your own time. You can search for
services such as contraception and abortion providers, non-directive pregnancy options counsellors and pharmacies.
Contact us:
Phone: 1800 696 784
- Monday to Friday, 9am – 5pm (closed public holidays)
- Interpreter: 13 14 50
Email: [email protected]
1800 My Options is a service of Women’s Health Victoria, funded by the Victorian Government.