For information about contraception, pregnancy options and sexual health in Victoria

کیا آپ مانع حمل طریقوں ، حاملہ ہونے کے انتخاب یا جنسی صحت کے بارے میں معلومات تلاش کررہے ہیں ؟

ہم کون ہیں

ہم وکڻوریہ میں قائم ایک غیروابستہ فون لائین اور ویب سائیٹ ہیں۔ ہماری مفت خدمات رازدارانہ اور غیرجانبدار ہیں۔ ہم اس بات پر یقیین رکھتے ہیں کہ خواتین کو یہ حق حاصل ہے کہ وه انتخاب کریں کہ وه حمل کو جاری رکھنا چاہتی ہیں یا اسقاط حمل چاہتی ہیں۔ ہمارے تمام فونوں کا جواب خواتین دیتی ہیں۔ ہماری ترجمان سب خواتین ہیں۔ ہم آپ کے لیے خواتین ڈاکڻرکوہی تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اگر اس بارے میں درخواست کی جائیگی۔

:ہم مہیا کرتے ہیں

 مانع حمل طریقوں، حاملہ ہونے کے انتخاب (بشمول اسقاط حمل) اور جنسی صحت کے بارے میں معلومات •

معلومات ان خدمات کے بارے میں جہاں آپ جا سکتے ہیں۔ •

ہم طبی، قانونی یا مالی مشوره یا کونسلنگ نہیں مہیاکرتے ہیں۔

ہم کیسے مدد کرسکتے ہیں

ہمارے فون کارکن آپ کی تولیدی اور جنسی صحت کے بارے میں بات کرسکتے ہیں، اور آپ کے لیے موزوں خدمات تلاش کرسکتے ہیں۔

: سوالات جو ہم سے عموماپوچھے جاتے ہیں ان میں درجہ ذیل شامل ہیں

میں اسقاط حمل کہاں سے کرواسکتی ہوں؟ •

میں ایک آئی یو ڈی کہاں سے حاصل کرسکتی ہوں؟ •

کیا میرے نزدیک جنسی صحت کا کوئی کلینک موجود ہے؟ •

ہمارے پاس جنسی اورتولیدی خدمات کی ایک آن لائین ڈیڻابیس ہے جسے آپ ہماری ویب سائیٹ کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔

ہماری مہارت

ہم وکڻوریہ بھر میں سینکڑوں خدمات کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں (بشمول جی پیز، کمیونڻی صحت کے مراکز، ہسپتال اور فارمیسیوں کے ) –ایسی خدمات پانے کے لیے جو بہترین طریقے سے آپ کی ضروریات پورا کرتی ہیں۔ جو معلومات ہم مہیا کرتے ہیں اس کی بنیادماہرین کی موجوده تحقیق پرمبنی تازه ترین شہادت ہوتی ہے۔

تلاش کرنا آسان ہے

 ویب سائیٹ آپ کو اپنے وقت میں خدمات تلاش کرنےمیں دیتی ہے۔ آپ ایسی خدمات کی تلاش کرسکتے ہیں جیسا کہ مانع حمل اور اسقاط کرنیوالے، مرضی پر مبنی حمل کے انتخابات، کونسلرز اور فارمیسیاں۔

ہم سےرابطہ کریں:

1800 696 784

سوموار تا جمعہ 9 بجے صبح – شام 5 بجے (عام تعطیلات پر بند)

13 14 50 Interpreter

info@1800myoptions.org.au